[Ubuntu Urdu] اردو۔۔!

WiseSabre wisesabre at gmail.com
Mon Sep 4 17:06:34 BST 2006


اسلام علیکم

میرا اردو لکھنے کا مسلہ ابھی تک ٹھیک نہیں ہوا۔ اب ایک ہی حل باقی ہے کہ کسی
طرح سے فی الحال سسٹم کو اصل حالت پر واپس لاوں اور پھر دوبارہ کوشش کروں گا۔

میں نے ونڈوز ایکس پی سے ترجمہ کرنے کی کوشش کی تھی، مگر مجھے جلد ہی احساس ہوا
کہ جب تک میں اصل استعمال کو نہ دیکھ لوں تب تک ترجمہ نہیں کر سکتا۔

میں نے اردو وکیپیڈیا کا ترجمہ کیا ہے۔ اور یہ بات ثابت شدہ ہے کہ اگر آپ سسٹم
سے بخوبی واقف ہوں تو آپ زیادہ اچھا ترجمہ کر سکتے ہو۔

سستی کی ایک وجہ سے بھی ہے کہ میں اردو وکیپیڈیا پر بھی متحرک ہوں، اب یہاں کے
لیے وقت نکالنا مشکل کام ہے مگر پھر بھی کوشش کروں گا۔

آخر میں سب اجباب کا شکریہ جنہوں نے مدد کی۔

-- 
ثاقب سعود
-------------- next part --------------
An HTML attachment was scrubbed...
URL: https://lists.ubuntu.com/archives/ubuntu-l10n-urd/attachments/20060904/8e961e24/attachment.htm 


More information about the Ubuntu-l10n-urd mailing list