[Ubuntu Urdu] ترجمہ درکار

Noumaan Yaqoob y.noumaan at gmail.com
Sun Sep 17 02:31:49 BST 2006


ثاقب بھائی

آداب،

سب سے پہلے تو ترجمے کی بات۔ میرے خیال میں بے ترتیب کا لفظ نامناسب ہے۔ میں ری
ڈائریکٹ کے لئیے پلٹانا تجویز کرونگا۔
مثال:

Redirect user to some other page:
صارف کو کسی اور صفحے پر پلٹائیں

اردو ویکیپیڈیا پر کئی بار گزر ہوا ہے۔ اور ایسا نہیں کہ کسی کو بھی اس قیمتی
کام کی قدر نہیں جو اردو ویکیپیڈیا پر ہورہا ہے۔ لیکن میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ
اردو ویکیپیڈیا کے تراجم مشکل اور اصطلاحات بدیسی معلوم ہوتی ہیں تاہم اردو
ویکیپیڈیا کے زیر استعمال تراجم بھی ورڈ بینک، لنکس لوکلائزیشن ٹیم اور اردو
ابنٹو ٹرانسلیٹرز کے زیر نظر ہیں۔ یاد دہانی کے لئیے آپ کا بہت شکریہ۔

میں تو یاہو استعمال نہیں کرتا اسلئیے اسکا متبادل بتانے سے قاصر ہوں۔ لیکن
میرا خیال ہے اگر لنکس اپنانے کی رفتار بڑھتی رہی تو یاہو وائس چاٹ کا لنکس
نسخہ بھی جلد دستیاب ہوگا۔

نعمان

On 9/17/06, WiseSabre <wisesabre at gmail.com> wrote:
>
>
> redirect
> کا ترجمہ کیا ہے؟ میں اس کے لیے بےترتیب کا لفظ استعمال کررہا ہوں کیا یہ
> ٹھیک ہے؟
> --
> ثاقب سعود
>
> --
> Ubuntu-l10n-urd mailing list
> Ubuntu-l10n-urd at lists.ubuntu.com
> https://lists.ubuntu.com/mailman/listinfo/ubuntu-l10n-urd
>
>
>
-------------- next part --------------
An HTML attachment was scrubbed...
URL: https://lists.ubuntu.com/archives/ubuntu-l10n-urd/attachments/20060917/8246368f/attachment.htm 


More information about the Ubuntu-l10n-urd mailing list