[Ubuntu Urdu] اردو

WiseSabre wisesabre at gmail.com
Sun Sep 17 00:45:41 BST 2006


اسلام علیکم

میں چند روابط لکھ رہا ہوں اس امید  پر کہ شاید کسی کے کام آجائیں۔


1۔  اردو وکیپیڈیا کا ہم نے بہت سا ترجمہ کیا ہے۔ مگر وہ ایک خام شکل میں ہے۔
http://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%AE%D8%A7%D8%B5:Allmessages<http://ur.wikipedia.org/wiki/%25D8%25AE%25D8%25A7%25D8%25B5:Allmessages>
اس میں اوپر ولی سطر میں انگریزی دی گئی ہے اور نیچے والی میں اردو (جہاں کہیں
ترجمہ کیا گیا ہے)۔

2۔ ایک اور بھی چھوٹی سی فہرست ہے۔
http://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%AA%D8%AE%D8%AA%DB%8C_%D9%BE%DB%92<http://ur.wikipedia.org/wiki/%25D8%25AA%25D8%25AE%25D8%25AA%25DB%258C_%25D9%25BE%25DB%2592>

3  http://urduseek.com/dictionary

فی الحال تو یہ ہو رہا ہے کہ اردو کا ہر منصوبہ اپنا اپنا پہیہ ایجاد کر رہا
ہے۔ اگر میں اس میل لسٹ کا حصہ نہ ہوتا تو شاید مجھے بھی علم نہ ہوتا کہ کا کچھ
ہورہا ہے۔ کیا کوئی ایسی میلنگ لسٹ ہے جو صرف لینکس کے صارفین کے لیے نہ ہو۔
جہاں سے ہر آدمی اردو سے متعلقہ ہونے والے کام سے باخبر رہے؟

اردو ویب کا فورم اچھا ہے مگر میرے جیسے بہت سے لوگ ہیں جو کبھی کسی بھی فورم
کا حصہ بنانا پسند نہیں کرتے (ویسے میں اردو ویب کا رکن ہوں)

اچھی خبر یہ ہے کہ اب میں کمپوٹر پر جو وقت صرف کرتا ہوں اس کا 50٪-60٪ اب
لینکس پرصرف کرتاہوں۔  ونڈوز استعمال کرنے کی اب سب سے بڑی وجہ یاہو (وائس چاٹ)
رہ گئی ہے۔ اس کا کوئی متبادل ہے؟



-- 
ثاقب سعود
-------------- next part --------------
An HTML attachment was scrubbed...
URL: https://lists.ubuntu.com/archives/ubuntu-l10n-urd/attachments/20060917/45269aac/attachment.htm 


More information about the Ubuntu-l10n-urd mailing list